رسائی کے لنکس

ایبولا سے متاثرہ سعودی شہری ہلاک، عرب دنیا میں پہلی موت


مرنے والا شہری تاجر ہے جو حال ہی میں افریقی ملک سیرالیون کے تجارتی دورے سے جدہ واپس پہنچا تھا۔ اسے ایبولا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

ایبولا وائرس سے متاثرہ 40 سالہ سعودی شہری انتقال کرگیا۔ یہ ایبولا وائرس سے عرب دنیا میں ہونے والی پہلی موت بتائی جاتی ہے۔ ایبولا وائرس افریقہ کے مغربی ممالک سے سعودی عرب منتقل ہوا۔

برطانوی خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والا شہری تاجر ہے جو حال ہی میں افریقی ملک سیرالیون کے تجارتی دورے سے جدہ واپس پہنچا تھا۔ اسے ایبولا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔

وزارت نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی حکام اور عالمی ادارہ صحت سے تسلیم شدہ بین الاقوامی لیبارٹریز متوفی پر ظاہرہ علامات کا تجزیہ کررہی ہیں۔ مرنے والے کو شخص ایبولا اور وائرل ہیمرج فیور کا مرض تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ متوفی نے جن مقامات کا دورہ کیا تھا اور جن لوگوں سے اس نے ملاقات کی تھی، لیبارٹری حکام ان کا بھی پوری طرح معائنہ کریں گے۔

ایبولا ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس نے مغربی افریقی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس بیماری سے اب تک 900سے زائد اموات واقع ہو چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG