رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں 160منحرفین زیرِ حراست ہیں: انسانی حقوق کے گروپ کا دعویٰ


سعودی عرب میں 160منحرفین زیرِ حراست ہیں: انسانی حقوق کے گروپ کا دعویٰ
سعودی عرب میں 160منحرفین زیرِ حراست ہیں: انسانی حقوق کے گروپ کا دعویٰ

انسانی حقوق سےمتعلق ایک بین الاقوامی گروپ نےسعودی عرب سےمطالبہ کیا ہے کہ فروری کےمہینے سےزیرِ حراست لیے گئے 160سے زائد منحرفین کو رہا کیا جائے۔

’ہیومن رائٹس واچ ‘ نے بدھ کےروز کہا کہ گرفتاریوں سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ادارے نے سعودی عرب کے مغربی اتحادیوں پر،جن میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ہے، الزام لگایا کہ وہ سعودی عرب میں حراستوں کے معاملے سے صرف نظر کر رہے ہیں۔

گروپ نے کہا کہ متعدد لوگ جنھیں حراست میں لیا گیا وہ ملک کے مشرقی صوبے میں رہتے ہیں جہاں سیاسی اصلاحات کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے شیعہ اقلیتی لوگ آباد ہیں۔ زیرِ حراست افراد میں ادیب اور دانشور، ناظر الماجد بھی شامل ہیں جنھیں 17اپریل کو گرفتار کیا گیا۔

سخت کنٹرول والے اِس ملک میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، جب کہ اصلاحات کے حق میں ہونے والے مظاہروں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں کو ہلا رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG