رسائی کے لنکس

مدینہ: ہوٹل میں آگ لگنے کا واقع، 15 افراد ہلاک


فائل

فائل

ایسے میں جب بھڑکتی ہوئی آگ بجھانے کا کام جاری تھا، احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک قریبی ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا

سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں جو عمرہ زائرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، آگ لگنے کے ایک واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ یہ ہوٹل ملک کے مغرب میں، مدینہ کے متبرک شہر میں واقع ہے۔

مصر کی ٹیلی ویژن رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مصر کے شہری بھی شامل تھے۔

کم از کم 130 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی یہ واضح نہیں آیا آگ لگنے کا باعث کیا تھا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اُس وقت ہوٹل میں 700 کے قریب زائرین ٹھہرے ہوئے تھے۔

ایسے میں جب بھڑکتی ہوئی آگ بجھانے کا کام جاری تھا، احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک قریبی ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG