رسائی کے لنکس

جنگ بندی کے بعد یمن میں ’سعودی اتحاد کی بمباری‘: رپورٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنگ بندی کا مقصد یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں لوگوں تک اشیائے ضروری کی فراہمی تھا۔

اقوام متحدہ کی حمایت سے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والی جنگ بندی کے دو گھنٹوں بعد ہی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے دارالحکومت صنعا اور تعز میں بمباری کی ہے۔

لڑاکا طیاروں سے صنعا کے مشرقی علاقے اور تیسرے بڑے شہر تعز میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کی کوششوں سے فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جس کا نفاذ جمعہ کو نصف شب سے شروع ہونا تھا اور یہ اختتام ماہ رمضان تک جاری رہنی تھی۔

جنگ بندی کا مقصد یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں لوگوں تک اشیائے ضروری کی فراہمی تھا۔

گزشتہ سال یمن کے شیعہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد انھوں نے مزید پیش قدمی شروع کی اور ان کی دیگر قبائل اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

صدر منصور ہادی ملک چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے تھے جب کہ خانہ جنگی سے یمن کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔

سعودی عرب نے اپنے خلیجی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر مارچ کے اواخر میں حوثی باغیوں کے لیے فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں جس میں اب تک لگ بھگ تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس دوران صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوششیں بھی ہوتی چلی آئی ہیں لیکن تاحال اس میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

XS
SM
MD
LG