رسائی کے لنکس

سعودی عرب: میرس وائرس، شرح ِاموات میں اضافہ


سعودی وزارت ِصحت کے اعداد و شمار کے مطابق، میرس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 190 سے بڑھ کر 282 تک پہنچ گئی ہے

سعودی عرب میں میرس وائرس سے ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے میرس وائرس سے متاثر ہونے والوں اور اس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مریضوں کے تازہ اعداد و شمار منگل کے روز شائع کیے گئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق میرس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی شرح میں 50 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب میں میرس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب 575 سے بڑھ کر 688 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق میرس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 190 سے بڑھ کر 282 تک پہنچ گئی ہے۔


یہ اعداد و شمار سعودی عرب کی وزارت ِصحت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

میرس وائرس کی علامات میں کھانسی، بخار اور نمونیا شامل ہے۔

میرس وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں شرح ِاموات 41 فی صد ہو گئی ہے، جو کہ پہلے 33فی صد بتائی جا رہی تھی۔

دوسری طرف، سعودی عرب کی وزارت ِصحت کا کہنا ہے کہ گو کہ میرس وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، مگر دوسری طرف اس وائرس کا زور پہلے کی نسبت کم ہوتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG