رسائی کے لنکس

پیرس: سعودی شہزادے سے تین لاکھ 35 ہزار ڈالر چھین لیے گئے


مسلح افراد نے سعودی شہزادے کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر کے تین لاکھ 35 ہزار ڈالراور کچھ حساس دستاویزات چرا لے گئے۔

فرانس کی پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے سعودی شہزادے کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر کے تین لاکھ 35 ہزار ڈالر اور کچھ حساس دستاویزات چرا لے گئے۔

حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کو دیر گئے پیرس کے شمال میں اس وقت ہوا جب سعودی شہزادے کا قافلہ ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔

اس حملے کے دوران نا تو گولی چلی اور نا ہی کوئی زخمی ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادے کی گاڑی مسلح افراد چھین لے گئے، جو بعد میں خاکستر حالت میں ملی۔

پولیس کے مطابق چوری کرنے والوں کا گروہ سعودی شہزادے کے دورے سے متعلق بخوبی آگاہ تھا۔

ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG