رسائی کے لنکس

لبنان میں کشیدگی:شام کے صدرریاض پہنچ گئے

لبنان میں کشیدگی:شام کے صدرریاض پہنچ گئے
لبنان میں کشیدگی:شام کے صدرریاض پہنچ گئے

شام کے صدر بشر الاسد نے مختصر دورے کے دوران سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

شام کے صدر بشر الاسد نے مختصر دورے کے دوران سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی درمیان ملاقات اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی ۔ دونوں ملک لبنان میں مختلف سیاسی گروہوں کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں کو تشویش ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے لبنان کی سابق صدر رفیق ہریری کے قتل کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات کی وجہ سے لبنانی حکومت میں شامل جماعتوں کا اتحاد ٹوٹ سکتا ہے۔

شام اور سعودی عرب رفیق ہریری کے سن 2005میں قتل کے بعد سے آپس کے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہریری کو سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی۔

بہت سے مما لک شام پر ہریری کے قتل کا الزام لگاتے ہیں مگر شام اس کی تردید کرتا آیا ہے۔ شام لبنان میں عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے جو سابق صدر کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔ حزب اللہ کو خدشہ ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیق کے نتیجے میں اس کے کچھ اراکین کو قتل میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرا یا جا سکتا ہے۔

لبنان کے موجودہ صدر سعد ہریری کے والد رفیق ہریری کو فروری 2005میں 22افراد کے ساتھ بیروت میں ایک بم حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ ملاقات کے دوران شامی اور سعودی رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عراق کی صورتحال پر بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG