رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں بلیک بیری سروس جاری رکھنے کی اجازت


سعودی عرب نے ملک میں بلیک بیری میسیجنگ سروس جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ سرکاری کمیشن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ یہ اجازت بلیک بیری بنانے والی کمپنی ریسرچ ان موشن ”آر آئی ایم“ کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعد دی جا رہی ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا اس اجازت کے بعد سعودی عرب میں بلیک بیری میسیجنگ سروس پر پابندی کے خدشات مکمل طور پر دور ہو جائیں گے یا نہیں۔

حالیہ دنوں میں سعودی حکومت نے آر آئی ایم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ بلیک بیری صارفین کے ڈیٹا پر نظر رکھ سکے گی۔

سعودی عرب کا موقف تھا کہ بلیک بیری ڈیٹا تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سروس مبینہ طور پر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ کچھ اسی قسم کے خدشات کا اظہار متحدہ عرب امارات اور بھارت نے بھی کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG