رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں داعش سے وابستہ 93 مشتبہ افراد گرفتار


میجر جنرل منصور ال ترکی (فائل فوٹو)
میجر جنرل منصور ال ترکی (فائل فوٹو)

حکام کے مطابق یہ گروپ امریکی سفارت خانے، سکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کے رہائشی علاقوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اُس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں 93 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ گروپ امریکی سفارت خانے، سکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کے رہائشی علاقوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ال ترکی نے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹیڈ‘ پریس کو بتایا کہ سعودی فورسز داعش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہیں۔

سعودی عرب امریکہ کی زیرقیادت عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں کرنے والے اتحاد میں شامل ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حالیہ مہینوں میں داعش سے جڑے عسکریت پسندوں کے سعودی عرب میں حملوں میں 15 شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG