رسائی کے لنکس

شنگھائی تعاون تنظیم کا بشکک میں اجلاس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کو اس تنظیم میں مبصر ملک کا درجہ حاصل ہے اور وہ اس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا تیرہواں سربراہ اجلاس کا آغاز جمعہ کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہو رہا ہے جس میں رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔

کرغزستان کے صدر المازبیک اتامبایوو تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

پاکستان کو اس تنظیم میں مبصر ملک کا درجہ حاصل ہے اور وہ اس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات ہو ئی جس میں پاکستانی عہدیداروں کے مطابق دو طرفہ امور پر بحیثیت مجموعی تبادلہ خیال کیاگیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سرتاج عزیز کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
XS
SM
MD
LG