رسائی کے لنکس

بیسویں دولت مشترکہ کھیل اختتام پذیر


انگلینڈ 28 سال بعد مجموعی طور پر 174 تمغے حاصل کر کے سرفہرست رہا جس میں 58 سونے، 59 چاندی اور 57 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں بیسویں دولت مشترکہ کھیل 11 روز جاری رہنے کے بعد ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔

یہ تقریب گلاسگو کے ہیمپڈن پارک میں ہوئی جس میں مشہور راک اسٹار کائیلی مینوگ، برطانوی گلوکارہ لولا، اسکاٹش پاپ بینڈ ڈیکن بلیو اور اسکاٹش گلوکار ڈوگی مکلین کے علاوہ بے شمار فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ 28 سال بعد مجموعی طور پر 174 تمغے حاصل کر کے سرفہرست رہا جس میں 58 سونے، 59 چاندی اور 57 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

آسٹریلیا 49 سونے، 42 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ مجموعی طور پر اس کے تمغوں کی تعداد 137 رہی۔

کینیڈا 82 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا جس نے 32 سونے، 16 چاندی اور 34 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

ان کھیلوں میں 71 ممالک کے ساڑھے چار ہزار سے زائد ایتھلیٹ نے شرکت کی۔

پاکستان نے چار تمغوں کے ساتھ تیئسویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے باکسنگ اور جوڈو میں چاندی کا ایک، ایک اور ریسلنگ میں کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔

XS
SM
MD
LG