رسائی کے لنکس

پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدام کرے: مارک ٹونر


محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ''پاکستان نے دہشت گردوں اور پُرتشدد انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے''

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ''ہم دبائو جاری رکھے ہوئے ہیں'' کہ پاکستان ''اپنی سرزمین پر کارفرما تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدام کرے''؛ اُن سے ''نمٹے، اور ناجائز قرار دے''۔
مارک ٹونر نے یہ بات جمعے کے روز اخباری بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان سے حافظ سعید، ابراہیم دائود اور مسعود اظہر سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔
اُنھوں نے کہا کہ ''ظاہر ہے، پاکستان نے دہشت گردوں اور پُرتشدد انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے''۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں ''ہم پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں''۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے اس بات کا بھی تقاضا کیا جا رہا ہے کہ ''اُن دہشت گردوں کےخلاف بھی اقدام کیا جائے جو پاکستان کے علاقے میں محفوظ ٹھکانے تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں''، اور جنھیں محفوظ ٹھکانے ''میسر آتے ہیں''۔

XS
SM
MD
LG