رسائی کے لنکس

بغداد اور نجف حملے، امریکہ کی ’’شدید ترین الفاظ میں‘‘ مذمت


فائل
فائل

جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’قتلِ عام کی یہ ظالمانہ حرکات اِس بات کی نشاندہی ہے کہ اتحاد کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، اور اِس دہشت گرد گروپ کی جانب سے لاحق خطرات کے انسداد کی ضرورت ہے‘‘

امریکی محکمہٴ خارجہ نے اختتامِ ہفتہ بغداد اور نجف میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ’’شدید ترین الفاظ میں‘‘ مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں، ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’ہفتے کے روز بغداد کے مضافات میں، السنک کے تجارتی علاقے میں ہونے والے دو عدد حملوں میں، جِن کی داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔ پیر کو متعدد حملے ہوئے، جن کی ذمےداری بھی داعش نے قبول کی ہے، جن میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر بے گناہ شہری شامل ہیں، جب کہ بیسیوں دیگر لوگ زخمی ہوئے‘‘۔

ترجمان نے ’’ہلاک ہونے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت، جب کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی امید کا اظہار کیا‘‘۔

جان کِربی نے کہا کہ ’’قتلِ عام کی یہ ظالمانہ حرکات اِس بات کی نشاندہی ہے کہ اتحاد کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، اور اِس دہشت گرد گروپ کی جانب سے لاحق خطرات کے انسداد کی ضرورت ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’اِن کوششوں کے حوالے سے، امریکہ اِس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی؛ جب کہ داعش کو کمزور کرنے اور شکست دینے کی عالمی اتحاد کی کوششوں کو پختہ کرنے کے عزم کا ساتھ دیا جائے گا‘‘۔

XS
SM
MD
LG