رسائی کے لنکس

امریکی شہریوں کی سزا منصفانہ ہونے پر رائے قبل از وقت: امریکہ


پاکستان میں پانچ امریکی شہریوں پر دہشت گردی کے الزامات پر سزا سنائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، امریکی محکمہٴ خارجہ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ معاملے کے منصفانہ ہونے پر کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

انٹرنیٹ کے ذریعے جنگجوؤں سے رابطوں اور دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ امریکی شہریوں کو جمعرات کے روز سرگودھا کی ایک خصوصی عدالت نے دس، دس سال قید کی سزا سنائی۔

ایک سوال کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے مارک ٹونر نے کہا: ‘ہمارے خیال میں، اِس وقت فیصلے پر ایک یا دونوں فریقوں کو اپیل کا حق حاصل ہے، اِس لیے میں بظاہر ایک جاری قانونی عمل کے بارے میں کوئی خاص تبصرہ نہیں کرسکتا۔’

‘لیکن کاروائی کی ابتدا سے ہم اِن امریکی شہریوں کو قونصل خانے تک رسائی مہیا کر تے رہے ہیں، اور امریکی قونصل خانے کے ایک عہدے دار نے آج بھی عدالت کی سماعت میں شرکت کی۔’

ترجمان نے کہا کہ وسیع تناظر میں بات کرتے ہوئے ہم اِس طرح کی عدالتی کاروائی کے پاکستانی حق کا احترام کرتے ہیں۔

مقدمے کے مجموعی عمل کے بارے میں ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی ایمبسی کے قونصل خانے کے عہدے داروں نے سماعت کی کاروائی کا مشاہدہ کیا، لیکن، معاملے کے منصفانہ ہونے کے بارے میں کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG