رسائی کے لنکس

امریکہ: ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے خلاف قانون سازی کا خیرمقدم


محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’یہ قانون سازی پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور معاشرے میں اُن کی مکمل شرکت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے‘‘

امریکہ نے پاکستانی پارلیمان کی جانب سے نام نہاد ’’غیرت کے نام پر قتل‘‘ پر قانون سازی کی منظوری دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اِس روایت کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے کی جانی والی کوششوں کو سراہتے ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’یہ قانون سازی پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور معاشرے میں اُن کی مکمل شرکت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سماجی آگہی بڑھانا اور اِس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا، اگلے اہم اقدامات ہوں گے، اور ہم اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی مدد جاری رکھیں گے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کی رپورٹوں کو باقاعدہ جاری کرتا رہتا ہے اور ایسے تشدد کے واقعات کو روکنے اور اس سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں کام میں مدد دیتا رہا ہے، جس میں قانون کے نفاذ کے حوالے سے احتساب کے معاملے کو آگے بڑھانا، سول سوسائٹی کی کوششوں کی حمایت کرنا اور اہم ’اسٹیک ہولڈرز‘، جیسا کہ مرد اور لڑکوں سے مکالمے کی ضرورت پر زور دیتا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG