رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کے غرقاب جہاز کے مسافروں کی تلاش جاری


خراب موسم اور اونچی لہروں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے ان 46 ملاحوں کی تلاش کی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے جن کا جہاز بحیرہٴ زرد میں غرق ہو گیا تھا۔

جمعے کے روز 1200 ٹن وزنی بحریہ کے جہاز میں ایک دھماکے کے بعد غرق ہوتے وقت 104 افراد سوار تھے۔ عملے کے 48 ارکان کو بچا لیا گیا ہے، اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے ہفتے کے روز اس واقعے کے بعد اعلیٰ سیکیورٹی حکام کا دوسرا ہنگامی اجلاس بلایا جس میں نے انہوں نے حادثے کی مکمل چھان بین کا حکم جاری کیا۔

اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ شمالی کوریا اس واقعے میں ملوث ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ جہاز جنوبی کوریا کی سمندری حدود میں ایک ایسے مقام پر ڈوبا ہے جو شمالی کوریا کی حدود سے دور ہے۔

شمالی کوریا نے اس حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG