رسائی کے لنکس

لاؤس: طیارے حادثے میں ہلاک افراد کی تلاش جاری


میکونگ دریا میں گر کر تباہ ہونے والے نسبتاً چھوٹے مسافر طیارے میں سوار افراد میں سے 17 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لاؤس میں حکام نے بتایا ہے کہ میکونگ دریا میں گر کر تباہ ہونے والے نسبتاً چھوٹے مسافر طیارے میں سوار افراد میں سے 17 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق دیگر 35 مسافروں اور جہاز کے عملے کے اراکین کی لاشوں کی تلاش جاری ہے اور امدادی کارکن جمعہ کو بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔

لاؤس ایئرلائنز کا اے ٹی آر-72 ساخت کا طیارہ بدھ کو دارالحکومت وینتینا سے جنوبی قصبے پاکسے جاتے ہوئے میکونگ دریا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

مسافروں کی فہرست کے مطابق طیارے میں لاؤس کے 17، فرانس کے سات، آسٹریلیا کے پانچ، تھائی لینڈ کے پانچ اور کوریا کے تین، ویتنام کے دو جب کہ امریکہ، کینیڈا، چین، ملائیشیا اور تائیوان کا ایک ایک شہری سوار تھا۔
XS
SM
MD
LG