رسائی کے لنکس

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات


مذاکرات کے بعد, میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ اپنے مطالبات حکومتی مذاکرات کمیٹی کے سامنے پیش کر دیئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دو دور مکمل ہوگئے ہیں, جبکہ تیسرا دور ہفتے کو ہوگا۔ یہ مذاکرات جمعہ کی شب رات ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں دو نشستوں میں ہوئے جبکہ مذاکرات کا پہلا دور جمعرات کو منعقد ہوا تھا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ اپنے مطالبات حکومتی مذاکرات کمیٹی کے سامنے پیش کردیئے ہیں، ان مذاکرات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی مشاورت کرے گی جس کے بعد ہفتے کو مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اطلاعات پرویز رشید، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،زاہد حامد اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں, جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، اسد عمر، عارف علوی اور پرویز خٹک نے مذاکرات میں حصہ لیا۔

بعدازاں, حکومتی مذاکراتی ٹیم عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے پہنچی۔ مذاکرات ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر میں ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG