رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل نے اقوامِ متحدہ کے افغان مِشن میں ایک سال کی توسیع کردی


سلامتی کونسل

سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مِشن میں ایک اور سال کی توسیع کردی۔

قرارداد میں افغان حکومت کی اُن کوششوں کی تعریف کی گئى ہے، جن کا مقصداُن طالبان جنگجوؤں کے ساتھ کسی مکالمے کو آگے بڑھانا ہے جو تشدّد کو ترک کردیں، القاعدہ کے ساتھ اپنے رابطوں کو ختم کردیں اور جو افغانستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہوں۔

پیر کے روز ہی ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لَینے ایس پرسَن نے کابل میں افغان عہدے داروں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

پیر کے روز اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پر افغانستان اور نیٹو کے ایک مشترکہ گشتی دستےنے جنوبی صوبے ہلمند میں دو کاروں میں 725 کلو گرام حشیش پکڑی ہے اور دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اور نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے جیلوں کے نظام کی ترقی اور مستقبل کے بارے میں ایک دو روزہ ورک شاپ منگل کے روز کابل میں شروع ہوگا۔

XS
SM
MD
LG