رسائی کے لنکس

ملائیشیا: نور العزہ کی گرفتاری، امریکہ کا اظہار تشویش


فائل
فائل

خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ حکومت ملائیشیا کی جانب سے ناقدین کے خلاف کی جانے والی حالیہ چھان بین اور غداری کے الزامات سے ملائیشیا میں آزادی اظہار، قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام کے منصفانہ ہونے سے متعلق سنگین تشویش نے جنم لیا ہے

امریکی محکمہٴخارجہ نے ملائیشیا کے پارلیمان کی حزبِ مخالف کی رکن، نورالعزہ کو حراست میں لیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایک اخباری بیان میں، خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ حکومت ملائیشیا کی جانب سے ناقدین کے خلاف کی جانے والی حالیہ چھان بین اور غداری کے الزامات سے ملائیشیا میں آزادی اظہار، قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام کے منصفانہ ہونے سے متعلق سنگین تشویش نے جنم لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آزادی اظہار کے مزید کم کیے جانے سے ملائیشیا کے جمہوری نظام کے کلیدی ستون مزید زنگ آلود ہوجائیں گے۔

ملائیشیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، امریکہ نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں جمہوریت، عدالتی نظام اور معیشت میں اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے قانون کی حکمرانی کے منصفانہ، شفاف اور غیر سیاسی اقدام لیے جائیں۔

XS
SM
MD
LG