رسائی کے لنکس

سلینا گومز جسٹن بیبر سے ناراض


اب دونوں مشہور سنگرز کے درمیان تازہ ترین جھڑپ اور جدائی کا سبب بنے ہیں ’ریئلٹی ٹی وی‘ کی اسٹار کائی لی جینر کی وہ ایس ایم ایس اور تصاویر ہیں جو انہوں نے جسٹن بیبر کو بھیجیں

مشرق ہویا مغرب، کہیں بھی محبت شیئر نہیں ہوتی اور اگر ایسا ہوجائے تو کچھ لوگ ہنگامہ کھڑا کردیتے ہیں ۔۔اور۔۔۔ کروڑوں لوگوں کی من پسند گلوکارہ سلینا گومز کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

سلینا گومز اور گلوکار جسٹن بیبر کے تعلقات شروع ہی سے اتار چڑھاوٴ کا شکار رہے ہیں اور تین سال کے تعلق میں بہت مرتبہ ’روٹھنے اور منانے‘ کے’ سیشن چلے ہیں۔

اب دونوں مشہور سنگرز کے درمیان تازہ ترین جھڑپ اور جدائی کا سبب بنے ہیں ’رئیلٹی ٹی وی‘ کی اسٹار کائی لی جینر کے وہ ایس ایم ایس اور تصاویر جو انہوں نے جسٹن بیبر کو بھیجیں لیکن وہ کسی طرح سلینا گومز کے ہتھے بھی چڑھ گئیں۔

بس جناب پھر کیا تھا۔۔ دونوں میں دھواں دھار لڑائی ہوئی جسے کے بعد سلینا نے بیبر اور جینر دونوں سے تعلقات ختم کرلئے۔

انٹرٹینمنٹ نگری کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ’رڈار آن لائن‘ کے مطابق، یہ صرف کائی لی جینر یا ان کی بہن کا ہی معاملہ نہیں، بلکہ جسٹن بیبر کے آس پاس کوئی بھی لڑکی پائی جائے تو سلینا کا رویہ اسی طرح جارحانہ ہوجاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG