رسائی کے لنکس

سینیٹ: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر نِکی ہیلی کی توثیق


ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے، کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے سربراہ، سینیٹر باب کورکر نے اُنھیں ’’ایک منجھی ہوئی رہنما‘‘ قرار دیا، جو، بقول اُن کے، اقوام متحدہ میں امریکی مفادات کی ’’شعلہ بیاں وکیل‘‘ ہوں گی

سینیٹ نے ایک فیصلہ کُن رائے شماری کے دوران، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے ساؤتھ کیرولینا کی گورنر، نِکی ہیلی کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔

سینیٹروں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ، نِکی ہیلی کے نام کی منظوری چار کے مقابلے میں 96 ووٹوں سے دی، حالانکہ اُن کا خارجہ امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے، امورِ خارجہ کمیٹی کے سربراہ، سینیٹر باب کورکر نے اُنھیں ’’ایک منجھی ہوئی رہنما‘‘ قرار دیا، جو، بقول اُن کے، اقوام متحدہ میں امریکی مفادات کی ’’شعلہ بیاں وکیل‘‘ ہوں گی۔


کمیٹی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے چوٹی کے رُکن، سینیٹر بین کارڈن، جن کا تعلق میری لینڈ سے ہے، کہا کہ اُنھیں ہیلی کے اِس عزم سے حوصلہ ملا کہ وہ اقوام متحدہ کے لیے فراہم کردہ امریکی رقوم کی عجلت میں کٹوتی کے حق میں نہیں ہیں۔ امریکہ عالمی ادارے کو چلانے کے لیے درکار بجٹ کا 22 فی صد فراہم کرتا ہے۔

سینیٹر کِرس کون نے ہیلی کی نامزدگی کی مخالفت کی۔ وہ ڈلاویئر سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اس عہدے پر خدمات بجا لانے کے لیے درکار اہلیت کو مؤثر طور پر ثابت نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG