رسائی کے لنکس

مِک ملوینی ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے رُکن ہیں۔ سینیٹ میں اُن کے حق میں 51، جب کہ مخالفت میں 49 ووٹ پڑے۔ مسلح افواج کی کمیٹی کے چیرمین، جان مکین نے، جو شاید ٹرمپ انتظامیہ کے سخت ترین ناقد خیال کیے جاتے ہیں، ملوینی کی مخالفت میں ووٹ دیا

سینیٹ نے جمعرات کے روز صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس بجٹ آفس کے لیے نامزد کردہ اہل کار کے طور پر مِک ملوینی کے نام کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد ٹرمپ کی کابینہ میں ری پبلیکن پارٹی کے ’ٹی پارٹی‘ دھڑے کو ایک آواز مل گئی ہے۔

مِک ملوینی ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے رُکن ہیں۔ سینیٹ میں اُن کے حق میں 51، جب کہ مخالفت میں 49 ووٹ پڑے۔ مسلح افواج کی کمیٹی کے چیرمین، جان مکین نے، جو شاید ٹرمپ انتظامیہ کے سخت ترین ناقد خیال کیے جاتے ہیں، ملوینی کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

مکین نے کہا کہ ’’ملوینی گذشتہ چھ برس سے ایوانِ نمائندگان میں گزارے ہیں، جس دوران ہماری فوج کے خلاف قومی قرضہ جات میں خاصا اضافہ ہوا ہے‘‘۔

ملوینی کی نامزدگی کی منظوری سے ٹرمپ کے آئندہ بجٹ پلان کو آخری شکل دینے میں مدد ملے گی، جس کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔ کسی بھی انتظامیہ کے آغاز کے دِنوں میں یہ ایک رواجی معاملہ ہے۔ لیکن، جاری مالی سال کی بجٹ میں ایک ٹرلین ڈالر سے زائد اخراجات کے بِلوں کی منظوری دینے کا کام باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG