رسائی کے لنکس

بچوں کے لیے کھیل کُود ضروری: تحقیق


DOLE Shake It Up! Summer Tour New York

DOLE Shake It Up! Summer Tour New York

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو سکول سے آنے کے بعد پورا وقت گھر پر نہیں گزارنا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ باہر کی کھلی فضا بچوں کے لیے بہت اچھی ہے

ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو بچے سکول کے بعد باہر کی فضا میں وقت گزارتے ہیں وہ جسمانی طور پر زیادہ مستعد اور صحتمند رہتے ہیں۔

تحقیق میں نوٹ کیا گیا ہے کہ جو بچے سکول سے آنے کے بعد بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں، کھلی فضا میں کھیلتے ہیں اور مختلف جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، وہ ان بچوں کی بنسبت جو سکول سے آنے کے بعد گھر سے باہر نہیں نکلتے، جسمانی طور پر کہیں چست رہتے ہیں۔

اسی لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو سکول سے آنے کے بعد پورا وقت گھر پر نہیں گزارنا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ باہر کی کھلی فضا بچوں کے لیے بہت اچھی ہے۔

تحقیق کے مطابق، بچے جتنا بھی وقت باہر گزاریں گے، انہیں اپنی آئندہ زندگی میں اس عادت کا بہت فائدہ ہوگا، کیونکہ وہ صحت کے اعتبار سے چست رہیں گے اور اپنی عمر کے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ صحتمند بھی۔

اس تحقیق میں 9 برس سے 17 برس کی عمروں کے درمیان 306 بچوں پر تحقیق کی گئی۔

جو بچے سکول سے گھر آنے کے بعد باہر جاتے تھے انہیں گھر پر بیٹھے ہوئے بچوں کی بنسبت ورزش کے لیے تقریباً 20 منٹ زیادہ ملتے تھے۔

اس تحقیق میں بچوں کی عمر، جنس اور وزن کو بھی مد ِنظر رکھا گیا۔

امریکی ادارہ برائے تدارک ِامراض کے مطابق، بچوں کو روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرنی چاہیئے۔ مگر ترقی یافتہ ممالک میں بہت کم بچے اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

تحقیق داں کہتے ہیں کہ بچوں میں گھر سے باہر نکلنے کے رجحان میں کمی کی ایک بڑی وجہ وڈیو گیمز اور کمپیوٹرز ہیں، کیونکہ اب وہ سکول سے گھر آکر وڈیو گیمز اور کمپیوٹرز میں مگن ہوجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG