رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ، مذہبی جماعت کے رہنما سمیت 3 ہلاک


مفتی عثمان یار کار میں سوار تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے مفتی عثمان اور ان کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے

کراچی میں شاہراہ فیصل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ جمعہ کی رات شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب پیش آیا۔ جناح اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

واقعے کے وقت مفتی عثمان یار کار میں سوار تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے مفتی عثمان اور ان کے چار ساتھی زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، مفتی عثمان اور ان کے دو ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ چوتھے شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی جو واقعے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان یار کے ساتھ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بھی انہی کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والا چوتھا شخص فہد اقبال، راہگیر ہے۔

فہد نے بیان دیا ہے کہ ملزمان کی تعداد چار تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
XS
SM
MD
LG