رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کو دھمکی آمیز خط موصول


یہ خط گزشتہ ہفتے وزارت دفاع کے قریب پھینکے گئے سینکڑوں پرچوں سے ملتا جلتا ہے جس میں مسٹر کم کو شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف رکھنے پر ’’سزا‘‘ دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی وزارت دفاع کو مشکوک پاؤڈر والا ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جو حکومت کے بقول دہشت گردانہ کارروائی کی ایک کوشش ہے۔

تفتیش کاروں نے منگل کو بتایا کہ خط میں ملنے والے سفید پاؤڈر کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس خطرے کا ہدف وزیر دفاع کم کوان جن تھے یا نہیں۔

حکام کے مطابق یہ خط گزشتہ ہفتے وزارت دفاع کے قریب پھینکے گئے سینکڑوں پرچوں سے ملتا جلتا ہے جس میں مسٹر کم کو شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف رکھنے پر ’’سزا‘‘ دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

شمالی کوریا فروری میں کیے جانے والے ایٹمی تجربے کی پاداش میں اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں، جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ سالانہ مشقوں پر نالاں ہے اور اس نے جنوبی کوریا پر حملے کی متعدد بار دھمکیاں بھی دی ہیں۔
XS
SM
MD
LG