رسائی کے لنکس

سربیا: ایک شخص کی فائرنگ سے 13 ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

سربیا کی وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق 60 سالہ شخص نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسی کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب وہ سو رہے تھے۔

سربیا میں پیر کو ایک شخص نے فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔

عہدیداروں کے مطابق دارالحکومت بیلگریڈ کے قریب ایک گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد اور چھ خواتین جب کہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔

سربیا کی وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق 60 سالہ شخص نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسی کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب وہ سو رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں مختلف گھروں سے ملیں۔

فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی ماری۔ اطلاعات کے مطابق دنوں میاں بیوی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
XS
SM
MD
LG