رسائی کے لنکس

سرینا ولیمز کی آسٹریلین اوپن ٹینس میں فتح نئی تاریخ رقم


پینتس سالہ امریکی کھلاڑی سرینا کا اگلا ٹارگٹ آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا 24 سنگل گرینڈ سلم کا ریکارڈ توڑنا ہے جس سے اب وہ صرف ایک قدم ہی پیچھے ہیں

ٹینس کی تاریخ میں ہفتے کا دن تاریخی تھا۔ اس تاریخ کو لکھنے والی دو بہنیں تھیں ۔۔سرینا ولیمز اور وینس ولیمز۔

دونوں نے سال کے پہلے ’گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن‘ کے فائنل میں ایک دوسرے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخر کار ایک سال چھوٹی بہن سرینا، اپنی بڑی بہن وینس کو چھ چار ۔۔چھ چار سے ہرانے میں کامیاب ہو گئیں۔

یہ 23 واں گرینڈ سلِم تھا۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ سرینا نے اعزازات کی دوڑ میں جرمنی کی سابق اسٹار اسٹیفی گراف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جبکہ سرینا نے گزشتہ سال ومبلڈن میں فتح حاصل کرکے اسٹیفنی گراف کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

پینتس سالہ امریکی کھلاڑی سرینا کا اگلا ٹارگٹ آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا 24 سنگل گرینڈ سلم کا ریکارڈ توڑنا ہے جس سے اب وہ صرف ایک قدم ہی پیچھے ہیں۔

جس وقت سرینا، وینس سےٹائیٹل جیتنے کی’ جنگ‘ لڑ رہی تھیں اس وقت تماشائیوں میں مارگریٹ پریزیڈنٹس باکس میں بیٹھی تھیں۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی سرینا ایک بار پھر عالمی نمبر ون ہوگئی ہیں۔ اس اعزاز سے وہ ستمبر 2016 میں محروم ہوگئی تھیں۔

آٹھ سال میں پہلا موقع تھا جب دونوں بہنیں گرینڈ سلم کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔

یہ ایسا نواں گرینڈ سلم تھا جس میں دونوں ایک دوسرے کے مدِ مقابل تھیں۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG