رسائی کے لنکس

سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن کا ٹائیٹل جیت لیا


امریکی ٹینس اسٹار اب اسٹیفی گراف کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن کے خواتین فائنل میں چیک کھلاڑی لوسی سفاروا کو شکست دے کر بیسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

سرینا نے پہلا سیٹ آسانی سے چھ، تین سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں چار ایک کی سبقت حاصل کر لی۔

تاہم عالمی رینکنگ میں تیرہویں نمبر کی کھلاڑی سفاروا نےٹائی بریک پر یہ سیٹ جیت کر سرینا کو تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ کھلینے پر مجبور کیا۔

آخری سیٹ میں سیرینا کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے یہ سیٹ چھ، دو سے جیت لیا۔

امریکی ٹینس اسٹار اب اسٹیفی گراف کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر کی کھلاڑی سرینا نے شدید زکام میں فرنچ اوپن کھیلا اور ا ب انہیں گراس کورٹ پر کھیلی جانے والی ومبلڈن اوپن کا ٹائیٹل چھٹی بار جیتنے کے لیئے فیورٹ خیال کیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG