رسائی کے لنکس

بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایک بارودی سرنگ میں دھماکہ کر کے ان پولیس اہکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

مشرقی بھارت میں مشتبہ ماؤ باغیوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک جب کہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایک بارودی سرنگ میں دھماکہ کر کے ان پولیس اہکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' نے پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ اہلکار جھاڑکھنڈ ریاست کے ضلعے پالامو سے ایک سرچ آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ ایک بارودی سرنگ ان کے گاڑی کے قریب پھٹ گئی۔

پولیس عہدیدار کے مطابق اس واقعہ میں چار پولیس اہلکار موقعہ پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین کی موت ایک مقامی اسپتال میں واقع ہوئی۔

ماؤ باغی گزشتہ تین دہائیوں سے وسطی اور مشرقی بھارت میں عسکری کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ وہ یہاں کے مقامی باشندوں کے لیے اس علاقے کے قدرتی وسائل میں زیادہ حصے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کی طرف سے کوئی قابل ذکر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ چین کے آنجہانی انقلابی رہنما ماؤزے تنگ سے متاثر ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ باغی ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG