رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: طوفان سے 24 افراد ہلاک، 50 زخمی


فائل

فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق طوفان سے بیشتر جانی نقصان شمالی ضلع بوگرہ میں ہوا ہے جب کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی طوفان سے متعلق حادثات میں کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع بوگرہ کے اعلیٰ انتظامی افسر شفیق الرضا بسواس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دارالحکومت سے 228 کلومیٹر شمال میں واقع ان کے ضلعے میں طوفان کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طوفانی ہواؤں سے کئی مکانات زمین بوس اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش میں موسمِ بہار کے دوران طوفانوں کا آنا معمول کی بات ہے۔ محکمۂ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں موسمِ بہار کا یہ پہلا شدید طوفان تھا۔

XS
SM
MD
LG