رسائی کے لنکس

ابوظہبی میں سجے گا پہلا شوبز میلہ، شان کریں گے نمائندگی


شان کے علاوہ پاکستان کے بہت سے ڈسٹری بیوٹرز، ایگزی بیٹرز اور فلم میکرز بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔ نمائش کے گیسٹ اسپیکرز میں اکیڈمی آف موشن پکچرز، آرٹس اینڈ سائنسز (اکیڈمی ایوارڈز) کے صدر شیرل آئزک جیسے بڑے نام شامل ہیں

کراچی ۔۔۔ دنیا بھر میں فلم فیسٹیولز کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان فیسٹیولز کے ذریعے مختلف ملکوں کی فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک پہلی انٹرنیشنل شوبز ایکسپو سجائی جائے گی, جس میں ہالی وڈ، ایشیا، بالی وڈ اور مڈل ایسٹ کے شوبز کے نامور ستارے شرکت کریں گے اور نت نئے آئیڈیاز، کہانیوں اور ممکنہ مشترکہ پروجیکٹس پر بات کریں گے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے میگا اسٹارایکٹر، ڈائریکٹر شان شاہد شوبز ایکسپو کے پینل ڈسکشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شان کے علاوہ پاکستان کے بہت سے ڈسٹری بیوٹرز،ایگزی بیٹرز اورفلم میکرزبھی نمائش میں شرکت کریں گے۔ نمائش کے گیسٹ اسپیکرز میں اکیڈمی آف موشن پکچرز، آرٹس اینڈ سائنسز (اکیڈمی ایوارڈز) کے صدر شیرل آئزک جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

ویب سائٹ ’دی ہپ ان پاکستان‘ کے مطابق پہلی انٹرنیشنل شوبز ایکسپو میں تقریبا 2000پروفیشنلز اور ابھرتے ہوئے نوجوان آرٹسٹس اور فلم میکرز شرکت کریں گے اور تجربے کار پرفیشنلز سے بھرپور انداز میں مختلف اور اچھوتے آئیڈیاز کو ڈسکس کریں گے۔

کانفرنس پینل ڈسکشن میں سبھی کو بہت کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا, جبکہ ٹریڈ شو اور ایگزی بیشن فلور سے بزنس سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا۔

XS
SM
MD
LG