رسائی کے لنکس

پاک امریکہ ثقافتی روابط بڑھانے پر زور دیا جائے: شارق ظفر


US-Special-Representative
US-Special-Representative

اُنھوں نے بتایا کہ ’’چھوٹی عمر میں، میں اکثر کراچی آیا جایا کرتا تھا۔ اس لیے، کراچی کی فضائوں اور ماحول سے میں بخوبی مانوس ہوں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں

محکمہ خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے مسلمان برادریاں، شارق ظفر نے حال ہی میں کراچی کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے سرکاری عہدے داروں، طلبا، نجی شعبے کے نمائندوں اور متمدن معاشرے کے ارکان سے ملاقات کی۔

امریکی قونصل خانے کے ذرائع کے مطابق، ’پاکستان امریکن کلچرل سینٹر‘ سے خطاب کرتے ہوئے، شارق ظفر نے کہا کہ وہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلے بڑھے جب کہ اُن کی پیدائش کراچی کی ہے۔

بقول اُن کے، ’’جب میں چھوٹا ہوا کرتا تھا تو میں اکثر کراچی آتا جاتا تھا۔ اس لیے، کراچی کی فضائوں اور ماحول سے میں بخوبی مانوس ہوں‘‘۔

شارق ظفر نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کے لیے کوششیں کی جائیں۔

بقول اُن کے، ’’میرا دفتر اُن مسلمان حضرات کی مدد کرنا چاہتا ہے جو اپنی کہانی سنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں، جس سے یہ پتا چل سکے کہ وہ اپنے معاشرے کے فروغ کے لیے کیا مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے افراد رول ماڈل کا درجہ حاصل کریں اور دوسروں کے لیے رہنمائی کا سبب بنیں، تاکہ پُرتشدد انتہاپسندی کے انسداد کی کوششوں میں کامیابی فروغ پائے اور خواتین بااختیار بنیں‘‘۔

اس موقع پر، انسانی حقوق کی ایک سرگرم ّاین جی اوٗ سے وابستہ، اکبر شیخ نے بھی خطاب کیا۔

نمائندہ خصوصی نے ’پاکستان یوایس المنائی نیٹ ورک‘ (پی یو اے این) کے ارکان کے علاوہ، مدرسوں کے سربراہان اور مذہبی امور کے مشیروں سے بھی ملاقات کی۔

XS
SM
MD
LG