رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان پشاور کا دورہ ضرور کریں: فواد خان


بقول اُن کے، ’پشاور بہت خوب صورت اور پرامن شہر ہے۔ جلد ہی شاہ رخ خان کو دعوت دوں گا کہ وہ ایک مرتبہ پشاور کا دورہ ضرور کریں۔ شاہ رخ میرے دوست ہیں اور جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہیں دعوت دوں گا کہ پشاور آئیں‘

اپنی خوبصورت شخصیت اور عمدہ اداکاری کے بل پر، بالی وڈ میں ہاتھوں ہاتھ لئے جانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان سے کہیں گے کہ وہ ایک بار ہی سہی اپنے آبائی شہر پشاور کا دورہ ضرور کریں۔

پشاور میں نو تعمیر شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں شجرکاری مہم میں شریک فواد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’پشاور بہت خوب صورت اور پرامن شہر ہے۔ جلد ہی شاہ رخ خان کو دعوت دوں گا کہ وہ ایک مرتبہ پشاور کا دورہ ضرور کریں۔ شاہ رخ میرے دوست ہیں اورجب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہیں دعوت دوں گا کہ پشاور آئیں۔‘

بھارت کی طرح پاکستان میں بھی شدت پسند موجود ہیں
بھارت میں شدت پسندوں کی جانب سے پاکستانی اسٹارز کی مخالفت کے حوالے سے فواد خان کا کہنا تھا: ’مجھے بھارت میں کام کے دوران کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ ایسی باتیں کرنے والوں کو نظرانداز کرنا چاہئے۔ اس طرح کے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بھی ہیں۔آرٹسٹوں کو ایسی باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کام پردھیان دینا چاہئے۔‘

شاہ رخ دومرتبہ پشاور آچکے ہیں
شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان کا آبائی گھر پشاورمیں ہے۔ شاہ رخ ستر کے عشرے میں دوبار اس گھر کا دورہ کرچکے ہیں۔ کنگ خان متعدد بار اس خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پشاور کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔‘

XS
SM
MD
LG