رسائی کے لنکس

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ طلب


جمعہ کی رات لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیرقانون کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اقدام ماڈل ٹاوٴن واقعے کے پس منظر میں اٹھایا ہے۔

جمعہ کی رات لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیر قانون کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ اتنے بڑے واقعے پر صرف وزیر قانون کو ہٹانا ہی کافی نہیں ہے۔ تاہم، رانا ثناء اللہ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن پولیس افسران نے مظاہرین پر فائرنگ کی، انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ جب تک وہ معاملے کی مکمل تحقیقات نہ کرالیں، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
XS
SM
MD
LG