رسائی کے لنکس

’فین‘ پاکستانی باکس پر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب


فلم نے پہلے تین دنوں میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا جو پاکستانی باکس آفس کا نیا ریکارڈ ہے۔ ’فین‘ نے سب سے زیادہ بزنس کراچی اور لاہور میں کیا

کراچی ... شاہ رخ خان کی نئی فلم ’فین‘ کے پاکستانی ’فینز‘ نے اپنے پسندیدہ ہیرو کو ڈبل رول ادا کرتے دیکھنے کے لئے اتنی بڑی تعداد میں سینماگھروں کارخ کیا کہ ’فین‘ کی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستان میں ’فین‘ کے ڈسٹری بیوٹرز’جیو فلمز‘ نے میڈیانمائندوں کو بتایا کہ فلم نے پہلے تین دنوں میں پانچ کروڑر وپے سے زیادہ کا بزنس کیا جو پاکستانی باکس آفس کا نیا ریکارڈ ہے۔ ’فین‘ نے سب سے زیادہ بزنس کراچی اور لاہور میں کیا۔

’فین‘ کے لئے پرستاروں کے شوق اور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے لئے ملک کے زیادہ تر سینما گھروں اور سینما پلیکسز میں ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

پاکستان کے مشہور فلم ڈسٹری بیوٹر، ایگزیبیٹر اور سینما کے مالک ندیم مانڈوی والا کا ’فین‘ کے بارے میں کہنا ہے ”شاہ رخ خان نمایاں ترین اسٹار ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ فلم تین ہی دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔“

ادھر بھارتی چینل ’سی این این۔ آئی بی این‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بڑے بجٹ اور اسٹار کاسٹ والی فلمیں بنانے والے بھارتی فلم میکرز اپنی فلموں کی پروموشن میں اب پاکستان کو بھی فوکس کر رہے ہیں، کیونکہ یہاں بھارتی فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی یہ احساس ہوگیا ہے کہ پاکستان ان کی فلموں کے لئے ایک اچھی مارکیٹ ہے۔

فلم کی پسندیدگی صرف پرستاروں تک محدود نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت میں فلم نقادوں نے بھی شاہ رخ خان کو فل مارکس دیتے ہوئے ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔

فین میں شاہ رخ خان نے سپر اسٹار اور اس کے ایک دیوانے ’فین‘ کا ڈبل رول انتہائی محنت اور منجھے ہوئے انداز میں ادا کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG