رسائی کے لنکس

بھارتی ہاکی بحران کا شکار؛ کھلاڑیوں کی تایئد کے لئے ۔شاہ رخ خاں میدان میں

  • رشیدالدین

بھارتی ہاکی بحران کا شکار؛ کھلاڑیوں کی تایئد کے لئے ۔شاہ رخ خاں میدان میں

بھارتی ہاکی بحران کا شکار؛ کھلاڑیوں کی تایئد کے لئے ۔شاہ رخ خاں میدان میں

بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے ورلڈکپ ٹریننگ کیمپ کا بایئکاٹ کردیا

بھارتی ہاکی ان دنوں بحران سے گزررہی ہے۔ نئی دہلی میں آیندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ سے ذرا ہی پہلے قومی ٹیم نے بغاوت کردی۔ کھلاڑیوں نے ان کے بقایا جات کی ادایئگی کا مطالبہ کرتے ہوے ٹریننگ کیمپ کا بایئکاٹ کردیا۔

کھلاڑیوں نے پونے میں منعقدہ کیمپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ کھلاڑیوں نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب ہاکی انڈیا کے حکام نے بقایا جات کی ادایئگی سے متعلق روانہ کردہ دو مکتوبات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب تک بقایا جات ادانہیں کیے جاتے اس وقت تک بایئکاٹ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ28 فروری تا 13 مارچ دہلی میں ورلڈکپ کھیلا جائے گا۔ اس سے عین قبل کھلاڑیوں کے احتجاج سے ٹیم کی تیاریوں پر اثر پڑسکتاہے۔

ہاکی انڈیا کے عہدیداروں نے ٹیم کے 6 سینیر کھلاڑیوں کو بات چیت کے لئے دہلی طلب کیا ہے۔ کھلاڑیوں کو شکایت ہے کہ ماضی میں بین الاقوامی مقابلوں میں مظاہرہ کی بنیاد پر ادایئگی کی جاتی تھی لیکن اس سلسلہ کو ختم کردیا گیا ہے۔


اسی دوران بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خاں بھارتی ہاکی کھلاڑیوں کی تایئد میں میدان میں اتر آئے ہیں۔ موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا جو ٹیم ملک کے لئے کھیل رہی ہے اسے اپنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے بارے میں پوچھنا پڑرہا ہے۔

شاہ رخ خاں نے کہا کہ ملک کے لئے کھینے والی ٹیم کے ساتھ یہ سلوک ہے پھر ہم ٹیم سے شکایت کرتے ہیں کہ گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا۔ شاہ رخ خاں کی تایئد ایک ہاکی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے بھی ہے۔ انہوں نے خواتین کی ہاکی پر بنائی گئی فلم، چک دے انڈیا، میں ٹیم کوچ کا کردار نبھایاتھااور اس فلم کو ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔ ہاکی شاہ رخ کاپسندیدہ کھیل بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG