رسائی کے لنکس

شاہ رخ اور کاجول 22 سال بعد پھر ’دل والے‘ بن گئے


فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی یہی میگا ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلوراسکرین پر جادو جگانے آ رہی ہے، روہت شیٹھی کی رومینٹک فلم ’دل والے‘ میں

شاہ رخ خان اور کاجول کی لازوال لو اسٹوری ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے رومینٹک فلموں کو ایک نیا روپ دیا اور شاہ رخ خان کو ’راج‘ اور کاجول کو ’سمرن‘ کے روپ میں امر کر دیا۔

فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی یہی میگا ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر جادو جگانے آرہی ہے روہت شیٹھی کی رومینٹک فلم ’دل والے‘ میں۔

فلم تو دسمبر میں ریلیز ہوگی لیکن ’این ڈی ٹی وی‘کے مطابق، سوشل میڈیا پر ریلیز کی گئی اس فلم کی تصویروں نے دھوم مچادی ہے۔ تصاویر میں شاہ رخ خان اور کاجول اتنے ہی خوبصورت اور گلیمرس دکھائی دے رہے ہیں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے دنوں میں دکھائی دیتے تھے حالانکہ فلم کو ریلیز ہوئے 20سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔

بھارتی چینل ’سی این این۔ آئی بی این لائیو‘ نے رپورٹ دی ہے کہ ’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ اور ’روہت شیٹھی پروڈکشنز‘ کی ’چنائی ایکسپریس‘ کے بعد یہ ان دنوں کمپنیز کی دوسری مشترکہ فلم ہوگی۔

فلم کی کچھ شوٹنگ ممبئی اورکچھ گوا میں کی گئی ہے، جبکہ آج کل فلم کی شوٹنگ کا کچھ حصہ بلغاریہ میں شوٹ کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کاجول کے علاوہ ونود کھنہ، بومن ایرانی، کبیر بیدی، سنجے مشرا اور ورن شرما شامل ہیں۔

’دل والے‘ 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

XS
SM
MD
LG