رسائی کے لنکس

شاہ رخ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت’سروگیسی‘ کے ذریعے ہوئی ہے

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر’منت‘ میں آج کل جشن کا سماں ہے جس کی وجہ شاہ رخ کی فیملی میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جی ہاں!شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان گذشتہ دنوں تیسرے بچے کے ماں باپ بن گئے جسے اب وہ گھر لے آئے ہیں۔
بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز ‘ ، ’ٹائمز آف انڈیا‘ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق کیونکہ شاہ رخ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت’سروگیسی‘کے ذریعے ہوئی ہے اور بچے کی قبل از پیدائش جنس معلوم کرنے کے تنازع پر شاہ رخ کو کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرناپڑا ، اس وٴوٴوٴوٴلئے شاہ رخ کے تیسر ے بچے کے بارے میں میڈیا پر کافی چرچا رہا ۔
اپنے اوپر کی جانے والی تنقید پر شاہ رخ اس وقت تو چپ رہے لیکن بچے کی پیدائش کے بعد جس کا نام انہوں نے ’اب رام‘ رکھا ہے شاہ رخ خان نے باقاعدہ طور پر بیان جاری کر کے اپنا موقف دیا۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کا گھر آج کل اب رام کی ننھی منی کلکاریوں سے گونجتا ہے جو سبھی کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اب رام کی پیدائش خوشی کے ساتھ ساتھ فکر کا باعث بنی جس کی وجہ اس کے صحت کے مسائل رہے۔ وہ وقت سے پہلے پیدا ہوا اس لئے پیچدگیاں بھی ہوئیں لیکن اب ہم اسے گھر لے آئے ہیں۔
پیدائش سے پہلے بچے کی جنس کے لئے ٹیسٹ پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ریکارڈ درست کرنے کے لئے یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم نے یہ جاننے کے لئے ہمارا تیسرا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی ، کوئی ٹیسٹ نہیں کرایا۔ بچہ وقت سے بہت پہلے پیدا ہوگیا اس لئے جنس جاننے کے لئے ٹیسٹ کروانے کا تو وقت ہی نہیں ملا۔اس بارے میں میڈیا پر جوبھی شور شرابا ہوا وہ چند تنظیموں نے پیدا کیا تھا۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’چنائے ایکسپریس ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے 1991میں گوری سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے 15سالہ آریان اور 13سالہ سہانا ہیں۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی بیوی کرن راوٴ بھی 2011میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے کے والدین بنے تھے۔
XS
SM
MD
LG