رسائی کے لنکس

ایرئیل شیرون کی عمر 85 سال تھی اور آٹھ سال قبل ’سٹروک‘ کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔

اسرائیلی کے سابق وزیراعظم ایریئل شیرون آٹھ سال تک کومے کے رہنے بعد انتقال کر گئے، اُن کی عمر پچاسی برس تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایریئل شیرون کا انتقال ہفتہ کو تل ابیب میں ایک اسپتال میں ہوا۔

ایرئیل شیرون 2001 سے 2006 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اور آٹھ سال قبل ’سٹروک‘ کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے

ایک ہفتہ قبل اسپتال میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ایرئیل شیرون کے گردے اور دیگر اہم اعضاء کام کرنا چھوڑ رہے ہیں۔

مسٹر ایرئیل شیرون ملک کی فوج میں شامل رہے لیکن جب اُنھوں نے سیاست میں قدم رکھا تو اُن شمار با اثر سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔
XS
SM
MD
LG