رسائی کے لنکس

مشرقی یوکرین میں بس پر توپ کا گولہ لگنے سے 13 افراد ہلاک


ڈونٹسک شہر میں جمعرات کو یہ واقعہ شہر کے اس حصے میں پیش آیا جو علیحدگی پسندوں کے قبضے میں ہے۔

مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ ڈونٹسک شہر میں ایک بس پر توپ کا گولہ لگنے سے کم ازکم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرین کے وزیراعظم ارنسے یتسنیوک نے حکومتی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ ان کے بقول اس کے ذمہ دار "روسی دہشت گرد" ہیں۔

یہ واقعہ شہر کے اس حصے میں پیش آیا جو علیحدگی پسندوں کے قبضے میں ہے۔ باغی یوکرین کی سرکاری فورسز سے برسرپیکار ہیں۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ داری یوکرین کی فورسز پر عائد ہوتی ہے جو ان کے بقول علاقے میں مبینہ طور پر اشتعال انگیزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہیں۔

دوسری طرف یوکرین کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری فوجیں ڈونٹسک کے مرکزی ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، اس علاقے میں کئی مہینوں سے لڑائی جاری ہے۔

کیئف کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG