رسائی کے لنکس

شلپا شیٹھی کیلیے دنیا کی بلندترین عمارت میں فلیٹ کا تحفہ


شلپا شیٹھی کیلیے دنیا کی بلندترین عمارت میں فلیٹ کا تحفہ

شلپا شیٹھی کیلیے دنیا کی بلندترین عمارت میں فلیٹ کا تحفہ

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی دبئی میں واقع دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی نئی رہائشی بن گئی ہیں۔ یہ فلیٹ ان کے شوہر راج کندرا نے انہیں شادی کی پہلی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا ہے۔ فلیٹ اس عمارت کی انیسویں منزل پر واقع ہے۔

شلپا شیٹھی اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی سالگرہ منانے پیرکو ممبئی سے دبئی پہنچی تھیں جبکہ منگل کو ان کی شادی کی سالگرہ منائی گئی۔ وہ جمعہ تک امارات میں ہی قیام کریں گی۔

برج میں فلیٹ حاصل کرنے والی وہ دوسری مشہور شخصیت ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے نامور تاجر بی آر شیٹھی نے بھی برج خلیفہ میں ایک فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG