رسائی کے لنکس

عثمان شنواری پاکستانی ٹی20 اسکواڈ میں شامل


فائل
فائل

کرکٹ بورڈ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شنواری کو ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نوجوان فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کو ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شنواری کو ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

انیس سالہ عثمان شنواری نے گزشتہ ہفتے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں 'زرعی ترقیاتی بینک' کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے نو رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں مصباح الحق اور توفیق عمر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا بھی شامل تھا۔

بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے عثمان کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ہے اور انھوں نے کرکٹ میں اپنے فرسٹ کلاس کیرئر کا آغاز بھی رواں سال ہی کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں حالیہ مہینوں میں شامل کیے جانے والے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی قابل ذکر کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان میں بلاول بھٹی، صہیب مقصود اور انور علی بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG