رسائی کے لنکس

حقائق جانےبغیر اقدام


رابرٹ گِبز
رابرٹ گِبز

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ وزیرِ زراعت ٹام ولسیک سیاہ فام ملازم سے رابطےکی کوشش میں ہیں تاکہ اُنھیں فارغ کیے جانے پر ساری انتظامیہ کی طرف سے معذرت پیش کی جاسکے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے بدھ کے روز کہا کہ بہت سے لوگوں نے بغیر حقائق جانے اقدام کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے منگل کے دِن محکمہ زراعت سے رابطہ کیا جِس نے اِس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ نئے شواہد کی روشنی میں معاملے پرنظرِ ثانی کی جائے گی۔

پیر کے دِن محکمہ زراعت کے عہدے داروں نے شرلی شیروڈ کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا، جب قدامت پسند بلاگرز نے تیار کی گئی ایک وِڈیو پوسٹ کی، جس میں اُنھیں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ابتدائی طور پر وہ ایک سفید فام کاشتکار کی مدد کرنے سے احتراز کر رہی تھیں۔

اُنھیں فارغ کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد جاری ہونے والی مکمل وِڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یہ معاملہ عشروں پہلے رونما ہوا اور اِس میں پیغام یہ تھا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہتی ہیں۔

شیراڈ نے سی این این کو بتایا کہ اِن لوگوں نے بغیر کوئی وضاحت طلب کیے قدم اُٹھایا، لیکن اُن کی معذرت نے اُن پر خوش گوار اثرچھوڑا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک سرگرم گروپ، نیشنل ایسو سی ایشن فور دِی ایڈوانس منٹ آف کلرڈ پیپل ( این اے اے سی پی) نے ابتدائی طور پر اُن کے الفاظ کو شرمناک قرار دیا تھا۔ تنظیم نے بعد میں اپنے الفاظ واپس لیے اور معذرت پیش کی۔

XS
SM
MD
LG