رسائی کے لنکس

ہیوسٹن کیمپس شوٹنگ: تین افراد زخمی


An unidentified person is transported by emergency personnel at Lone Star College in Houston, Texas Jan. 22, 2013 (Courtesy KPRC TV)

An unidentified person is transported by emergency personnel at Lone Star College in Houston, Texas Jan. 22, 2013 (Courtesy KPRC TV)

ایسے میں جب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، طالب علموں کو ’لون اسٹار کالج‘ کے کیمپس سے باہر نکالا جا رہا ہے

ریاستِ ٹیکساس کے ہیوسٹن شہر کے شمالی علاقے میں واقع ایک کالج میں ہونے والی شوٹنگ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، اور واردات کے بعد ایک مسلح شخص وقوعے سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

لون اسٹار کالج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے اس واقعے کے دوران دوسرے شخص کو دل کا دورہ پڑا۔

صورتِ حال ابھی واضح نہیں۔

تاہم، ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز کیمپس کے اندر دو افراد نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد زخمی ہوئے۔


گولی چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس دوسرے مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

اس سے قبل ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہیوسٹن شہر کے تعلیمی درسگاہ میں شوٹنگ کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد ٹیکساس کی پولیس جائے واردات پہنچ کر حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایسے میں جب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، طالب علموں کو ’لون اسٹار کالج‘ کے کیمپس سےباہر نکالا جا رہا ہے۔

ایک شخص کو ایمبولینس میں باہر لایا گیا ہے۔

لون اسٹار کالج کے ایک ترجمان نے ’سی این این‘ کو بتایا ہے کہ کیمپس کی صورتِ حال پر ’قابو پا لیا گیا ہے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ شوٹنگ میں ملوث ایک فرد اِس وقت پولیس کی حراست میں ہے، جب کہ پولیس کیمپس سے باہر ایک اور شخص کی تلاش میں ہے۔
XS
SM
MD
LG