رسائی کے لنکس

سپریم کورٹ کی جانب سے سیالکوٹ قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز


دونوں مقتولین بھائی، سترہ سالہ معیز بٹ اور پندرہ سالہ منیب بٹ کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ہجوم نے چوری کے شبہے میں لاٹھیوں اور لاتوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد ان کی لاشوں کو ایک پول سے لٹکا دیا تھا۔ جبکہ موقع پہ موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سیالکوٹ کے نواح میں دو بھائیوں کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی اخباری اطلاعات کے مطابق دونوں مقتولین بھائی، سترہ سالہ معیز بٹ اور پندرہ سالہ منیب بٹ کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ہجوم نے چوری کے شبہے میں لاٹھیوں اور لاتوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد ان کی لاشوں کو ایک پول سے لٹکا دیا تھا۔ جبکہ موقع پہ موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے ۔

نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے سانحے کی ویڈیو نشر کرنے کے بعد ملک بھر میں مذکورہ واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی بے گناہ تھے۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے کئی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ جرم میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

تاہم پیر کے روز سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں شروع کی جانے والی تحقیقات انتظامیہ کی جانب بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹیوں سے علیحدہ رہ کر واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت مذکورہ کیس کی سماعت یکم ستمبر کو کرے گی۔

XS
SM
MD
LG