رسائی کے لنکس

سبی: ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

سبی کے مقام پر مسافر بس حادثے کی وجہ ٹریکٹر سے تصادم بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق مسافر بس سبی سے نوابشاہ جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

بلوچستان کے شہر سبی میں مسافر بس کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 10 مسافر ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

سبی کے مقام پر مسافر بس حادثے کی وجہ ٹریکٹر سے تصادم بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق مسافر بس سبی سے نوابشاہ جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

ٹرالر کی ٹکر کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں متاثر ہونے والی کار بری طرح تباہ ہوئی ہے جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG