رسائی کے لنکس

سبی: ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک


فائل
فائل

حکام کے مطابق رموٹ کنٹرول سے ہونےوالا یہ بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سبی میں رُکی اور کچھ مسافر اسٹیشن پر چائے پی رہے تھے

بدھ کی رات سبی ریلوےاسٹیشن پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 20سےزائد زخمی ہوگئے۔

ایک اعلیٰ پولیس اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ ریل گاڑی جب سبی ریلوے اسٹیشن پر رکی اور کچھ مسافر چائے کے اسٹال پرجا کر بیٹھے تو رموٹ کنٹرول سے بم کا طاقتور دھماکہ کیا گیا جس سے پانچ افراد موقعے پرہی ہلاک ہوگئے۔

پاکستان کے اِس جنوب مغربی صوبے میں بلوچ علیحدگی پسند سرکاری تنصیبات اور عوامی مقامات پر اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے آئے ہیں۔

ادھر، ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے آٹھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں سےتین مسافر تھے، جب کہ ایک ریلوے پولیس اہل کار اور ایک مقامی ریلوے ملازم تھا۔

XS
SM
MD
LG