رسائی کے لنکس

’بلڈ ٹیسٹ‘ کرے گا اب کینسر کی جلد تشخیص


تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس بلڈ ٹیسٹ کو کسی بھی مریض کے جسم میں کینسر کی شرح جانچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق اب خون کے نمونے کے سادہ سے ٹیسٹ سے مریضوں میں مختلف اقسام کے سرطانوں کے بارے میں پتہ لگانا بہت آسان ہو جائے گا۔

یہ بلڈ ٹیسٹ امریکہ میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس بلڈ ٹیسٹ کو کسی بھی مریض کے جسم میں کینسر کی شرح جانچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق دانوں کے مطابق اس بلڈ ٹیسٹ کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کے جسم میں علاج کے بعد کے اثرات کو بھی ماپ سکتا ہے۔


اس ٹیسٹ کو CAP-Seq کا نام دیا گیا ہے۔ اس بلڈ ٹیسٹ کی مدد سے کینسر سے متاثرہ مریض کے جسم میں ٹیومر کے ڈی این اے کی سطح کو جانچنا ممکن ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق کینسر کے خلیے جسم میں مستقبل بنیادوں پر تقسیم ہوتے ہیں اور گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں۔ اس عمل کے دوران وہ انسان کے جسم میں خون کے اندر وقتاً فوقتاً ڈی این اے بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔

تحقیق دانوں کے مطابق ڈی این اے کی مدد سے کینسر کے علاج میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG