رسائی کے لنکس

انسداد دہشت گردی کے لیے خصوصی سیل کا قیام


دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی سیل قائم کیا جا رہا ہے، جس میں اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران تعینات کئے جائیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کے صوبائی وزیر اعلی، سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران میں موجود ’چند کالی بھیڑیں‘ آپریشن میں ناکامی کا باعث بن رہی ہیں۔

اتوار کو ایک بیان میں، وزیراعلی نے کہا کہ، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی سیل بنایا جا رہا ہے، جس میں اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران تعینات کئے جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بعد، اندرونِ سندھ میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔

ادھر سکھر ایئرپورٹ پر صجافیوں سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کیلئے مزید فنڈز دکار ہیں، جس کیلئے وفاق سے رابطہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے کراچی آپریشن کیلئے گرانٹ ملے یا نہ ملے، آپریشن جاری رہے گا۔

بقول اُن کے، کسی بھی رکاوٹ کے باعث آپریشن کو نہیں روکیں گے۔ شہر میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔

گذشتہ روز، سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی آپریشن کو ’موٴثر و کامیاب‘ بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے سندھ پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے 27 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG